7 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے " آئی آر آئی بی " کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہے کہ ایران ریڈیو ٹی وی کے طاقتور ٹرانسمیٹر بنانے کے سلسلے میں خود کفیل ہوگیا ہے

ابنا: عزت اللہ ضرغامی نے شمالی ایران کے علاقے زیباکنار میں ذرائع ابلاغ کی ٹیکنالوجی اور فروغ کے بارے میں ہونے والے گيارہویں قومی اجلاس میں ریڈیو ٹی وی کے جدید ترین آلات تیار کرنے والے ماہرین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دس کلو واٹ کے ایف ایم ٹرانسمیٹر اور ٹی وی کے تین کلو واٹ کے ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر بنا کر ایران طاقتور ٹرانسمیٹر بنانے کے سلسلے میں خود کفیل ہوگيا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر مغرب کی یکطرفہ پابندیاں اس بات کا سبب بنیں کہ ان ٹرانسمیٹروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے کچھ پرزے ، جو دیگر ممالک سے درآمد کئے جاتے تھے ، ایرانی ماہرین کے ذریعہ ہی مکمل طور پر تیار کئے جائیں۔مذکورہ دو روزہ اجلاس ایران کے شمالی صوبے گیلان میں واقع علاقے زیباکنار میں گزشتہ روز شروع ہوا تھا۔...../169